• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ہم اپنے وطن کی سرحدوں کا تعین اپنے خون سے کریں گے، حماس

ہفتہ 25-01-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
ہم اپنے وطن کی سرحدوں کا تعین اپنے خون سے کریں گے، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے فلسطینی قوم کی آزادی، خود مختاری، حق خود ارادیت، مقدسات اور حق واپسی کو بالائے طاق رکھ کرکسی برائے نام امن اسکیم کو آگے بڑھانےاور اسے کامیاب ہونے کا موقع نہیں دیا جائےگا۔

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان ھازم قاسم نے اپنے جاری ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کیلئے نام نہاد امن منصوبے  پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے وطن کی سرحدوں کا تعین اپنے خون سے کریں گے،  اپنی تاریخ کے دفاع کے لیے ہرقربانی دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا سمیت کسی بھی ملک کو فلسطینی قوم پراپنی مرضی مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،  فلسطینی قوم اپنے حقوق کو تباہ کرنے والی ہرسازش کا فولادی چٹان بن کر مقابلہ کرے گی،  ہم اپنے حقوق کے سودے بازی کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہرسطح پر جدو جہد جاری رکھے گی۔ فلسطینی قوم کے مستقبل کا فیصلہ کسی اور کو نہیں بلکہ خود فلسطینی قوم کو کرنا ہے۔ ہمارا انقلاب، جدو جہد اور آزادی کے حصول کے لیے قربانیاں دینے کا سلسلہ منطقی انجام تک جاری رہے گا۔حازم قاسم کا کہنا تھا کہ امریکا یا دنیا کی کوئی دوسری طاقت فلسطینی قوم کے شہداء اور آزادی کے لیے بہائے گئے خون سے غداری کی راہ ہموار نہیں کرسکتی۔

انھوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پیش کردہ ‘نام نہاد’ امن منصوبہ "صدی کی ڈیل ” درحقیقت غاصب صہیونی ریاست کے تحفظ کا نیا امریکی اقدام ہے  ، امریکیوں اور صہیونیوں کی ملی بھگت سے تیار کردہ اس امن منصوبے کو  فلسطینی قوم ہر صورت ناکامی سے دوچار کریں گی ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ منگل کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے واشنگٹن کے دورے سے قبل مشرق وسطی سے متعلق اپنے امن منصوبے کے اعلان کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Tags: اسرائیلی وزیراعظمترجمان حماسحازم قاسم ؎حماسصدی کی ڈیلنیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.