• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 18 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ہمیں کسی بھی سازش کے تحت مجبور نہیں کیا جا سکتا: اسامہ حمدان

اسامہ حمدان نے واضح کیا کہ کسی بھی طرح کا قتل یا سرنڈر فلسطینیوں پر مسلط نہیں کیا جا سکتا

منگل 18-11-2025
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
ہمیں کسی بھی سازش کے تحت مجبور نہیں کیا جا سکتا: اسامہ حمدان
0
SHARES
10
VIEWS

دوحہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے امریکہ کی جانب سے غزہ میں کثیرالقومی فورس تعینات کرنے سے متعلق مجوزہ قرارداد کو دوٹوک مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ منصوبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نام نہاد جنگ بندی اسکیم کا حصہ ہے جو دراصل قابض اسرائیلی دشمن کی اُس دیرینہ سازش سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہے۔

اسامہ حمدان نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ امریکہ کا یہ منصوبہ فلسطینی عوام کو قتل عام اور نسل کشی سے بچانے کے لیے نہیں بلکہ غزہ میں قابض اسرائیلی ریاست کی جگہ ایک نئی قابض قوت کھڑی کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ فلسطینی ریاست کے قیام کے ہر امکان کو ختم کر دیتا ہے اور فلسطینیوں کے اس یقین کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ مزاحمت ہی قابض اسرائیل کے خاتمے کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر یہ ظالمانہ منصوبہ مسلط نہیں کیا جا سکتا کہ یا تو ہم مارے جائیں یا ہتھیار ڈال دیں۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ امریکی منصوبہ بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کے سراسر خلاف ہے اور دانستہ طور پر اس حقیقت کو نظر انداز کرتا ہے کہ اصل مسئلہ خود قابض اسرائیلی ریاست ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس قرارداد کی منظوری ایک خطرناک مثال ہوگی جس میں طاقت کی زبان کو بین الاقوامی قانونی اصولوں پر فوقیت دی جائے گی۔

اسامہ حمدان نے مزید کہا کہ جس عرب اسلامی ماڈل کی پیشکش مصر نے کی وہی ماڈل غزہ کے انتظام کے لیے بہترین ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شرم الشیخ مذاکرات میں مزاحمتی ہتھیاروں کو کسی بھی مرحلے میں ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل منگل کی صبح امریکی قرارداد پر رائے شماری کرے گی جس میں ٹرمپ کی غزہ امن منصوبہ بندی کی حمایت شامل ہے۔ قرارداد میں ایک نام نہاد ’’کونسل آف پیس‘‘ کے قیام کی تجویز پیش کی گئی ہے جو نظری طور پر ٹرمپ کی سربراہی میں سنہ 2027 کے آخر تک عبوری انتظامی اتھارٹی کا کردار ادا کرے گی۔

اسی قرارداد میں رکن ممالک کو ایک ’’عارضی بین الاقوامی استحکام فورس‘‘ تشکیل دینے کا اختیار بھی دیا گیا ہے جو قابض اسرائیل مصر اور نئے تربیت یافتہ فلسطینی پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر غزہ کی سرحدوں کی نگرانی اور غیر مسلح کرنے کے امور سنبھالے گی۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.