• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 1 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ سے تین دن کی دوری پر، خطرناک زون کے قریب

"الصمود فلوٹیلا" نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے محض تین یا چار دن کی دوری پر ہے اور اگلے دو دنوں میں انتہائی خطرناک علاقے میں داخل ہو جائے گا۔

منگل 30-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ سے تین دن کی دوری پر، خطرناک زون کے قریب
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہونے والے عالمی "الصمود فلوٹیلا” نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے محض تین یا چار دن کی دوری پر ہے اور اگلے دو دنوں میں انتہائی خطرناک علاقے میں داخل ہو جائے گا۔

الصمود فلوٹیلا کے مراکشی ونگ نے فیس بک پر بتایا کہ ہمارے دو مرکزی جہاز، اوہوایلا اور اول ان، غزہ سے صرف تین سو چھیاسٹھ ناٹیکل میل (پانچ سو اناسی کلومیٹر) کے فاصلے پر ہیں اور ان کی متوقع آمد تین سے چار دن میں ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ الصمود فلوٹیلا مسلسل وسعت اختیار کر رہا ہے اور اب اس میں دو مزید کشتیوں کے شامل ہونے سے جہازوں کی تعداد چوالیس ہو گئی ہے۔ مزید کہا گیا کہ صرف دو دن بعد یہ بیڑا انتہائی خطرناک سمندری علاقے میں داخل ہو جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیاکہ ہمارا عزم مضبوط ہے لیکن اس وقت اعلیٰ ترین سطح کی بیداری اور عالمی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں، نسل کشی کو روکیںاور اپنی نظریں غزہ پر مرکوز رکھیں۔

گزشتہ جمعہ کو گلوبل الصمود فلوٹیلا کے مراکشی ونگ نے انکشاف کیا تھا کہ اس کی کشتیوں پر ایک ہفتے کے اندر دوسری بار صہیونی فوجی طیارے پرواز کر چکے ہیں کہ یہ واقعہ یونان کی سمندری حدود میں پیش آیا۔

دنیا بھر سے آنے والی ان درجنوں کشتیوں پر امدادی سامان خاص طور پر طبی سامان لدا ہوا ہے تاکہ قابض اسرائیل کے ظالمانہ محاصرے کو توڑا جا سکے۔

ان جہازوں پر چالیس ممالک اور کئی براعظموں سے تعلق رکھنے والے پانچ سو سے زائد شہری کارکن اور یکجہتی کا اظہار کرنے والے افراد موجود ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کشتیوں کا ایک بیڑا ایک ساتھ غزہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ غزہ وہ محصور علاقہ ہے جہاں تقریباً چوبیس لاکھ فلسطینی آباد ہیں اور جسے قابض اسرائیل نے گزشتہ اٹھارہ برسوں سے مسلسل ایک قید خانے میں تبدیل کر رکھا ہے۔

Tags: الصمود فلوٹیلاصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینمحاصرہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.