(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کرنے والے شرپسند صیہونی آبادکاروں میں یہودی طلباءو طالبات سمیت مذہبی رہنمااور سیکیورٹی حکام بھی شامل تھے جنہوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔
فلسطینی محکمہ اوقاف اور وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں قبلہ اول پر شرپسند صیہونی آبادکاروں کے دھاوؤں میں غیرمعمولی اضافے پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئےکہاگیا ہےکہ دنیا بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس نے پریشانی پھیلائی ہوئی ہے مذہبی اور عوامی مقامات بند ہیں لیکن اس کے باوجود شرپسند صہیونی آبادکارو کی جانب سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر اشتعال انگیز بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے اور صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم سے کم 400 سے زائد شرپسند یہودی آبادکاروں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسجداقصیٰ پر دھاوا بولا اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بےحرمتی کی۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے والے شرپسند صیہونی آبادکاروں کو قابض ریاست کی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم کیا جارہا ہے جو اسرائیلی نسل پرستانہ دہشتگردانہ پالیسیز کا واضح ثبوت ہے۔