(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج کی جانب سے بلاجواز گرفتاریاں ، گزشتہ ماہ قابض فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 200 سے زائدفلسطینیوں کو گرفتارکیا۔
القدس اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ ماہ جنوری میں مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور گھرو میں روایتی لوٹ مارکے دوران خواتین اور بچوںسمیت کم سے کم 2012 فلسطینیوں کو گرفتارکیا ۔
قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے 74، الخلیل سے 38، جنین سے 27، بیت لحم سے 26 اور رام اللہ اور البیرہ سے 20 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق نابلس سے 9، طولکرم سے 7، طوباس سے پانچ، قلقیلیہ سے تتین اور سلفیت سے ایک فلسطینی کو گرفتار کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے بیت حانون گذرگاہ سے ایک فلسطینی کاروباری شخصیت اور شمالی فلسطین کی سرحد پر ایک لبنانی کو گرفتار کیا گیا۔