(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )سابق صہیونی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے گرفتار ی کے خوف سے سوئزرلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا۔عبرانی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے باعث انکواپنی گرفتاری کا خوف تھا۔
تفصیلات کے مطابق عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے سوئزرلینڈ کا آئندہ دنوں میں کیا جانے والا دورہ منسوخ کردیا ۔عبرانی میڈیا نے دورے کی منسوخی کی وجہ وزارت قانون اور وزارت خزارجہ کی طرف سے ملنے والی ہدایات بتائیں جس کے بعد انہوں نے اپنا دورہ سوئٹرزلینڈ منسوخ کیا۔ ان پر سنہ 2008ء میں بہ طور وزیراعظم فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے اور نہتےفلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیاجاتا ہے۔
اخبار کے مطابق اسرائیلی وزرات قانون اور وزارت خارجہ کو سوئس حکام کی طرف سے پیغام بھیجا گیا تھا کہ ایہود اولمرٹ کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا جاسکتا ہے۔ لہذا انکو یہاں بھیجنے سے اجتناب برتا جائے۔