(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں نوجوانوں میں کورونا وائرس کی وبا کی نئی علامات کے بعد صورت حال میں مذید خرابی پیدا ہورہی ہے جس کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں ہوش ربا اضا فہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں وزارت صحت کےمعاون جنرل منیجر اسامہ النجر کی جانب سے تصدیقی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ فلسطین میںکورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے سے وبا کی صورتحال تباہ کن ہے۔
النجر نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے متاثرین کی تعداد اچانک بڑھ رہی ہے اس بار کورونا کے انفیکشن کی علامات نوجوانوں میں مختلف اور پیچیدہ پائی گئی ہیں جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا ضروری ہے۔
النجر نےفلسطین میں انتخابات کے دوران کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کے حوالے مزید کہا کہ انتخابات میں عوام کی گہما گہمی کے باعث وبا کے پھیلاؤ پر قابو کے لیے ہمیں حکومت کی جانب سے خصوصی طور پر انتباہ دیا گیا تھا تاہم موجودہ صورت حال میں نئی علامات کے ساتھ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزسامنے آرہے ہیں جس کے بعد کورونا متاثرین کی بڑی تعداد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جہاں ہم اتنے بڑے پیمانے پر اسپتالوں میں مریضوں کے بستروں میں اضافہ کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔