(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قابض ریاست کی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وئرس کے بحران پر قابو نہیں پایا جا سکا تو اسرائیل کو ممکناء طور پر 40 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔
صیہونی ریاست کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم’ نے وزارت خزانہ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عالمی وباء کوروناوائرس کی وجہ سے اسرائیل کو ایک بڑے معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ، اسرائیل کے مرکزی بنک کے گورنر امیر یارون نے بدھ کے روز ٹیلیفون پرصحافیوں کو بتایا کہ صحت کے بغیر معیشت نہیں اور معیشت کے بغیر صحت کا شعبہ کامیاب نہیں ہوسکتا’۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو کورونا بحران کی وجہ سے غیرمعمولی معاشی خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے بحران کے نتیجے میں ہونے والے معاشی نقصانات کا قبل از وقت جائزہ لیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس عالمی وبا ء سے اسرائیل کو ایک کھرب 40 ارب شیکل جو تقریبا 40ارب امریکی ڈالر بنتا ہے کا نقصان ہوسکتا ہے