(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں آبادی کے غیرمعمولی غلبے اور اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے باعث عالمی وبا کورونا وائرس غیرمعمولی نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطینی اراضی کے لیے متعین رابطہ کار میک گولڈ ریک نے کہا ہے کہ قوام متحدہ کو غزہ کے علاقے میں کورونا وائرس کی آمد پر انتہائی تشویش ہے، انھوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ کورونا وائرس کی وباء کا مقبوضہ فلسطین کے محصور اور گنجان آباد شہر غزہ میں داخل ہونا خطرے کی گھنٹی ہے غزہ کے علاقے میں آبادی کے غیرمعمولی غلبے اور اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے باعث کرونا وائرس غیرمعمولی نقصانات کا موجب بن سکتا ہے۔
انہوں نے قابض صیہونی ریاست اور فلسطینی اتھارٹی سے غزہ پر عائد کردہ تمام پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں طبی اور امدادی آپریشن میں تعاون کریں۔