(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی وزات صحت کےمطابق کورونا وائرس سے متاثرہ پانچ صیہونیوں کی حالت خطرے میں ہے جبکہ 119 فی الحال خطرے سے باہر ہیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق قابض صہیونی ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرین مزید 7 غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کی ی تشخیص کے بعد اسرائیل میں وائرس سے متاثریں کی مجموعی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا وائرس کے شبے میں 949 ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کے 2479 ملازمین کو کرونا کے شبے میں طبے معائنے کے عمل سے گذارا جا رہا ہے، وائرس کے بڑھتے خطرےکے پیش نظر سرکاری ملاقاتیں بند کردی گئی ہیں اور بیرون ملک سے رہ نماؤں کی آمد ورفت بھی معطل ہے، اسرائیلی کمپنیوںنے دفاتر بند کرنے کے بعد ملازمین کو گھروں میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ خطرناک وائرس کورونا اس وقت دنیا کے130 سے زائد ممالک تک پہنچ گیا ہے، جبکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی ہے ۔