(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں”کورونا”وائرس کے تیزی سے بڑھنے والے انفیکشن کی روک تھام اور حکام کی جانب سے تازہ ترین اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رام اللہ میں وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے انفیکش پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کے اقدامات اور حکام کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے 67نئےکورونا وائرس کے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعدمقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1568 ہوگئی ہے ۔