(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) بیت لحم کے گورنر نے کہا کہ دار اصلاح میں کرونا کے متعدد کیسز کی تصدیق کے بعد قصبے میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں مشرقی قصبے داراصلاح میں کورونا کے متعدد مریضوں کے سامنے آنے کے بعد قصبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ، بیت لحم کے گورنر کامل حمید نے ایک بیان میں کہا کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک ہونے والے اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کے ساتھ میل جول رکھنے والے افراد کا بھی طبی معائنہ کررہے ہیں۔