(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس کے غرب ارن میں اب تک 31 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، جبکہ محصور شہر غزہ اس وائرس سے مکمل محفوظ ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے غزہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرب اردن میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 31 ہوگئی ہے تاہم مقبوضہ فلسطین کا محصور شہر غزہ اس آفت سے تاحال مکمل محفوظ ہے، انھوں نے کہا ہے کہ اس وائرس کے پھیلتے خطرات کے پیش نظر فلسطینیوں کو غیرضروری طورپر بیرون ملک سفر کرنے بالخصوص کرونا سے متاثرہ ممالک کے سفر سے گریزکی ہدایت کی ہے
ابراہیم ملحم کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ ایام میں 224 فلسطینیوں کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ یہ تمام افراد کرونا وائرس سے محفوظ ہیں، متاثرین 11 خواتین اور 20 مرد ہیں۔