(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) چین سے شروع ہونے والے خطرناک کورونا وائرس جس نے دنیا کے 50 سے زائد ممالک کو متاثر کیا ہے اور مسلسل اس کی تباہ کاریوں میں اضافہ دیکھنے کو آرہاہے اب فلسطین میں بھی خطرہ پید کردیا ہے ، فلسطین کے شہر رام اللہ میں وائرس کے خطرے کے پیش نظر سماجی اور عوامی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں کرونا وائرس کے 26 کیسوں کی تصدیق کے بعد رام اللہ کی خاتون فلسطینی گورنر لیلیٰ غنام کی جانب سے جاری بیان میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ خطرناک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر رام اللہ شہر میں تمام سماجی اور عوامی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کھیلوں سمیت دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔
لیلیٰ غنام کا کہنا ہے کہ ابھی تک رام اللہ میں کرونا کا کوئی کی سامنے نہیں آیا ہے مگر احتیاطی تدابیر کے تحت گورنری میں تمام حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔