(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم جلد ہی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کے توسط سے صہیونی حکام کو ایک پیغام بھیجیں گے جس میں اسرائیلی حکومت سے تمام فلسطینی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
فلسطینی نیوز ایجنسی قدس پریس کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں فلسطینی اتھارٹی کےوزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ صیہونی زندانوں میں قید تمام فلسطینی اسیروں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ، انھوں نے قابض صیہونی ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حراست میں لیے گئے تمام فلسطینی قیدیوں کو فوری رہا کرے، فلسطینی قیدیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ ہم جلد ہی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کے توسط سے صہیونی حکام کو ایک پیغام بھیجیں گے جس میں اسرائیلی حکومت سے تمام فلسطینی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں اس وقت چھ ہزار سے زائد فلسطینی پابند سلاسل ہیں، ان فلسطینیوں کو طرح کی پابندیوں، مشکلات اور تشدد کا سامنا ہے۔حال ہی میں اسرائیلی حکام نے 19 فلسطینی اسیران اور 15 جیل اہلکاروں کو کرونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔