(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) جنین شہر میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد پورے شہر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا ہے کہ گزشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرجنین میں کورونا وائرس کے 11 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد شہر بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جبکہ جنین کے جنوب مغربی علاقے یعبد میں سخت ترین لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے غیر معمولی اقدامات کیئے جارہے ہیں وزارت صحت نے شہریوںپر زور دیا ہے کہ وہ لاک ڈائون کے دورن گھروں سے باہر نہ نکلیں اور بیماری سے بچنے اور دوسروں کو اس سے بچانے کی کوشش کریں۔