(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قومی سلامتی کے وزیر نے کہا ہے کہ کرفیو نافذ ہونے کی صورت میں شہروں اور قصبوں میں پولیس کا گشت بڑھا دیا جائے گا، اہم شعبوں، علاج معالجے یا خوراک کےشعبے کے افراد کام جاری رکھیں گے۔
صیہونی ریاست کے ایک معروف عبرانی ٹی وی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے کہا کہ صورتحال تیزی سے خرابی کی جانب بڑھ رہی ہے ، دنیا بھر میں تباہی مچانے والی وباکوروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر پورے ملک میں کرفیونافذ کرنے کے قوی امکانات موجود ہیں اور آنے والے دنوں میں مکمل کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ کرفیو نافذ ہونے کی صورت میں شہروں اور قصبوں میں پولیس کا گشت بڑھا دیا جائے گا، اہم شعبوں، علاج معالجے یا خوراک کےشعبے کے افراد کام جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 427 تک جا پہنچی ہے، ان میں سے پانچ کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔