(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کشمیری رہنماؤں عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ریاست کے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے لیے بھارتی فوج کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے گھیراؤ اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھرگھر چھاپوں کے دوران شوپیاں ، ترال اور بڈگام کے علاقوں میں ایڈووکیٹ گوہر احمد وانی سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
دوسری جانب بھارتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار کیے جانے والے افراداننت ناگ میں نام نہاد بلدیاتی انتخابات کی کوریج کرنے والے 3صحافی ہیں جن کے نام مدثر قادری، جنید رفیق اورفیاض شاہ بتائے جاتے ہیں جنہیں کئی گھنٹوں تک بھارتی فوج کی حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
کے بارے میں اطلاع ملی ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ہی دھرباغ گاؤں کےلاپتہ نوجوان محمد آصف ڈار کی لاش بھارتی ریاست آسام کے گوہاٹی شہر سے ملی ہے جس کے بارے میں اب تک کسی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے ۔
خیال رہے کہ کشمیری رہنماؤں عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ریاست کے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے لیے بھارتی فوج کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کو بہانہ بنا کر فوج ہمارے ووٹروں کو گھر سے باہر آنے سے روک رہی ہے جبکہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے ایک امیدوار کا انٹرویو کرنے کی پاداش میں 3 صحافیوں کو تشدد کانشانہ بنایا گیا۔