• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 4 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ڈیل آف دی سینچری بری طرح ناکام ہوگئی، جیرڈ کوشنر کا اعتراف

پیر 08-07-2019
in خاص خبریں
0
ڈیل آف دی سینچری بری طرح ناکام ہوگئی، جیرڈ کوشنر کا اعتراف
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )امریکی صدر کے داماد اور خصوصی مشیربرائے مشرق وسطی جئیرڈ کوشنر نے امریکی سرپرستی میں ہونے والی نام نہاد اقتصادی کانفرنس کی ناکامی تسلیم کرلی۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے دعوے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد فلسطین اسرائیل تنازعہ ختم کرنا تھا،جس میں انکوبری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اخبار نے یہ دعوی کیا کہ کوشنر نے بعض عرب اور اسرائیلی صحافیوں سے ٹیلیفونک بات چیت میں یہ تسلیم کیا کہ صدی کی ڈیل اور فلسطینیوں کے لیے دیا جانے والا معاشی منصوبہ اسی وقت کامیاب ہو سکے گا جب فلسطینی قیادت اسکوقبول کرے گی۔

خبر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے ایک دفعہ پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قیادت کے منامہ کانفرنس کے بائیکاٹ کے فیصلے نے انکی تمام کوششوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ منامہ میں سرمایہ کاروں کا ایک جم غفیر جمع ہوا تھا ،جن کا تعلق بین الاقوامی اداروں سے تھا ،جو فلسطین میں سرمایہ کاری کرنے چاہتے تھے،انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر فلسطینی قیادت انکار کی روش پر قائم رہی تو اس سرمایہ کاری کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔  انہوں نے فلسطینیوں پر الزام لگایا کہ وہ ہم سے نفرت کرتے ہیں،اور ہمیں تباہ کرنا چاہتے ہیں،لیکن ان کے لیے وائٹ ہاوس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی سرپرستی میں گزشتہ ماہ کے اواخر میں بحرین کے شہر منامہ میں ایک نام نہاد اقتصادی کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس کا سلوگن بظاہر فلسطینیوں کی معاشی فلاح تھا لیکن درحقیقت اس کا مقصد فلسطینی عوام کے خوابوں کا سودا کرنا تھا،جس کو بھانپتے ہوئے فلسطینی قیادت نے اسکومکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔

Tags: جیرڈ کوشنرڈیل آف دی سینچری ناکام ہوگئی یصدی کی ڈیل ناکام ہوئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.