(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے عوام کی شمولیت کے بغیر فلسطین میں انتخابات کے خاطرخواہ نتائج برآمد نہیں ہوسکتے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز ڈنمارک میں قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والے حالیہ پر تشدد واقعات کے خلاف فلسطینی تنظیم احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ڈنمارک کے سفیر اور مقامی آبادی کےعلاوہ سماجی اور فلاحی تنظیموں سمیت ہزاروں فلسطینی اور عرب باشندوں نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے ساتھ ہی مظاہرین نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مقبوضہ بیت المقدس میں فوج اور پولیس کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں پر مظالم کےخلاف نعرے لگائے۔
اس موقع پرڈنمارک کے سفیر نےمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے عوام کی شمولیت کے بغیر فلسطین میں انتخابات کے خاطرخواہ نتائج برآمد نہیں ہوسکتے، ساتھ ہی انہوں نے ڈنمارک سے اقوام متحدہ کے فیصلے پر عمل درآمد کی حمایت کرنے اورالقد س کے شہریوں پر اسرائیلی حملے بند کرنے پردباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نےمزید کہا کہ ڈنمارک میں فلسطینی اور اسلامی برادریبیت المقدس کی حمایت میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے مطالباتی پروگراموں کو جاری رکھیں ۔