• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

پہلی مرتبہ اسرائیل دو ریاستی حل پر رضامند ہوا ہے، جیرڈ کشنر

بدھ 29-01-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
پہلی مرتبہ اسرائیل دو ریاستی حل پر رضامند ہوا ہے، جیرڈ کشنر
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی صدر کے خصوصی مشیر نے کہا ہے کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول کرنے پر رضامند ہوا ہے تو فلسطینیوں کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور اس موقع کو ضائع ہونے سے بچائیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو انٹر ویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور خصوصی مشیر برائےمشرقی وسطیٰ جیرڈ کشنر نے کہا کہ اگر فلسطینی مذاکرات کی میز پر بیٹھتے ہیں تو کل وہ اپنی ریاست تشکیل دے سکتے ہیں، فلسطینیوں نے کئی دہائیوں تک ریاست کے لیے لڑائی لڑی ہے،  یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے آزاد ریاست سے اتفاق کیا ہےتو فلسطینیوں کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور اس موقع کو ضائع ہونے سے بچائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہت مضبوط ہیں اس لئے  یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اسرائیلی لیڈر شپ صدر ٹرمپ کی وجہ سے دو ریاستی حل کو قبول کرنے پر رضامند ہوئی ہے، انھوں نے کہا کہ  ٹرمپ منصوبے کی تجویز کردہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت مشرقی یروشلم میں ’’ابو دیس‘‘ کے مقام پر ہو گا،  فلسطینی فیصلہ کر سکتے ہیں اگر وہ نقشہ پر نظر ڈالیں تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ ان کی ریاست کا دارالحکومت کہاں ہو گا؟۔انہوں نے کہا کہ سنہ 1967ء سے لے کر اب تک یروشلم کی سرحدیں تبدیل ہو چکی ہیں۔ کشنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کوئی بھی مسلمان مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھ سکتا ہے۔ اردن کو یروشلم میں مقدس مقامات کی سرپرستی کا اختیار حاصل رہے گا۔

Tags: "ابو دیس"اسرائیلجیرڈ کشنردو ریاستی حلصدی کی ڈیلمشیر برائے مشرقی وسطیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.