(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام عالم کی جانب سے فلسطینی اسیران کی رہائی کےلیے چلائی گئی بھرپور مہم کے نتیجے میں قابض صہیونی عدالت نے بحالت مجبوری سات فلسطینی بھوک ہڑتالیوں میں سے چوتھے اسیر کی رہائی کا بھی فیصلہ سنادیا۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی مظالم کے خلاف قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےو الے ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز صہیونی جیل میں قید غیر قانونی حراستی پالیسی کے خلاف بھوک ہڑتال کر نے والے چوتھے فلسطینی 34 سالہ ایاد الحریمی کوجو گذشتہ 61 دنوں سے رہائی کے لیے بھوک ہڑتال پر تھے کو صہیونی فوجی عدالت نےایک معاہدے کے تحت 4 مارچ 2022 کو رہا کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
رواں سال ماہ اپریل میں گرفتار ہونے والے فلسطینی اسیرنےصہیونی عدالت کے جاری کر دہ فیصلے کے بعد اپنی احتجاجی بھوک ہڑتال ختم کر دی ہےتاہم اب بھی صہیونی جیلوں میں 85 روز سے بھوک ہڑتالی ھشام ابوھواش اوردرجنوں فلسطینی قیدی عالمی اداروں کی جانب امداد طلب نظروں سے رہائی کے منتظر ہیں جنہیں قابض حکام نے بغیر کسی جرم اور مقدمے کے صہیونی زندانوں میں قید کر رکھا ہے۔