(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امیکم نورکن کا یہ بیان صہیونی وزیر دفاع بینی گینٹز کےایران کےخلاف اس اعلان کے چند دن بعد سامنے آیا ہے جس میں گینٹز نے کہا تھا کہ تل ابیب ایران کے جوہری پروگرام پر فوجی حملہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے کا کام کر رہا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی چینل13 کے مطابق صہیونی آرمی کے کمانڈر امیکم نورکن نے اپنے بیان میں ایران کو ایٹمی پروگرام سے باز رکھنے کے لیے ایک اور گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کا ایٹمی طاقت بننے کاخواب کبھی پورا ہونے نہیں دے گا۔
صہیونی کمانڈر نے کہا کہ اسرائیل اپنی غلطیوں سے سیکھتا آیا ہے اور آئندہ بھی اس قانون پر عمل پیرا رہے گا ایران سے جوہری معاہدے میں کامیابی کے حوالے سے بھی اسرائیل ایک انشورنس پالیسی کے تحت کام کر رہا ہے جو اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ ایران جوہری بم حاصل نہیں کرے گا۔
امیکم نورکن کا یہ بیان صہیونی وزیر دفاع بینی گینٹز کے ایران کے خلاف اس اعلان کے چند دن بعد سامنے آیا ہے جس میں گینٹز نے کہا تھا کہ تل ابیب ایران کے جوہری پروگرام پر فوجی حملہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے کا کام کر رہا ہے۔
گذشتہ جمعرات کو بینی گینٹز نے کہا تھا کہ ہمیں ایران کے حوالے سے اپنے شراکت داروں پر اثر انداز ہونا ہے اور ان کے ساتھ مسلسل بات چیت کرنی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل ایک ایسا جوہری معاہدہ چاہتا ہے جو نہ صرف یورینیم کی افزودگی کے مسئلے کو حل کرے بلکہ خطے میں ایران کی سرگرمیوں کو بھی حل کرے۔