• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

وہ دن دورنہیں جب فلسطین ایک خودمختار ریاست ہوگا، ڈاکٹرباسم نعیم

جمعہ 29-11-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
وہ دن دورنہیں جب فلسطین ایک خودمختار ریاست ہوگا، ڈاکٹرباسم نعیم
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع ڈاکٹر باسم  کا کہنا ہے کہ فلسطینی قابص صیہونی ریاست کے ظلم اور جبر میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لیکن شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب فلسطین ایک آزاد خودمختار ریاست کے طورپر جانا جائے گا۔

فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر غزہ میں یونیسکو ہیڈ کوارٹرز کے سامنے منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل کونسل فلسطین  کے سربراہ ڈاکٹر باسم نعیم کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر وقار کے ساتھ رہنے کا پورا حق ہے صیہونی حکام ریاستی جبر سے فلسطینیوں کو ان کے حق سے ہمیشہ محروم نہیں رکھ سکتے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے حال ہی میں فلسطینیوں کو ان کے مقاصد سے ہٹانے اور ایک آزاد ریاست کے خواب کو تباہ کرنے کے لئے زبردست حملے کئے ہیں  فلسطینیوں کو ان کے حق سے محروم کرنے کیلئے مسلسل اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ  امریکہ نے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا اور فلسطین کیلئے مالی اعانت کا راستہ بند کردیا،  یو این آر ڈبلیو اے نے واشنگٹن میں پی ایل او کے نمائندہ دفتر بند کردیا اور مغربی کنارے اور یروشلم میں غیر قانونی یہودی بستیوں کو قانونی قرار دیا دیگر بین الاقوامی اتفاق رائے اور قانونی حیثیت کی خلاف ورزی کی ، اور فلسطینی عوام کے خلاف قبضے کے جرائم کی حمایت کی۔

انکا کہنا تھا کہ  دنیا کی کوئی طاقت بھی فلسطینیوں کو آزاد فلسطین کی جدوجہد سے دور نہیں کرسکتی ہے انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ  شہداء کی قربانیاں کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب دنیا کے نقشے پر ایک آزاد  اور خودمختار فلسطین کی ریاست نمودار ہوگئی۔

Tags: باسم نعیمغزہفلسطین یہجہتی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.