(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جنگی طیاروں نے وادی گولان کے علاقے میں لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
شام میں انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری کے مطابق گذشتہ روز نصف شب کو قابض صہیونی فوج کی جانب سےجنگی طیاروں نےشام کی وادی گولان کے قریب جباتا الخشب، شمالی قنیطرہ میں کئی میزائل داغےاور حزب اللہ کے انٹیلی جنس اور فیلڈ آبرزور سیل کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ صہیونی بمباری سےاسرائیل کے خلاف بر سر پیکار حزب اللہ کے کم سے کم 3 کارکنان کے زخمی ہونے اطلاعات ہیں تاہم ششکے مطابق صیہونی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کے حوالے سےابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ شامی فوجی تھے یا حزب اللہ کے سراغ رساں سیل کے ارکان تھے۔
خیال رہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر ہونے والی بمباری کے حوالے سے کابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔