• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

"وادی اردن” کو اسرائیل میں ضم کرنا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے،”یورپی یونین”

ہفتہ 14-09-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
"وادی اردن” کو اسرائیل میں ضم کرنا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے،”یورپی یونین”
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)   اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے۔

عرب ممالک کی جانب سے فلسطین کی مقبوضہ "وادی اردن”کو اسرائیل میں ضم کرنے کے نیتن یاھو کے اعلان کی مذمت کے بعد یورپی ممالک نے بھی نیتن یاھو کا منصوبہ مسترد کر دیا ہے، "یورپی یونین” کے  رکن ممالک برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور اسپین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا وادی اردن سے متعلق بیان تشویش ناک ہے اور اس طرح کے اقدامات اور اعلانات سے خطے میں دیر پا قیام امن اور دو ریاستی حل کی کوششوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچے گا۔

بیان میں مقبوضہ مغربی کنارے کے نواحی علاقے وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو بنجمن نیتن یاھو نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر وہ 17 ستمبر کو ہونے والے کنیسٹ کےانتخابات میں کامیابی حاصل کی تو وہ نئی حکومت قائم کرنے کے بعد وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کریں گے۔ نیتن یاھو کے اس متنازع اور اشتعال انگیز اعلان پر عالم اسلام اور عرب ممالک کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے

 وادی اردن مقبوضہ مغربی کنارے کے 30 فی صد رقبے پر مشتمل ہے، اس کی مشرقی سرحد اردن سے ملتی ہے اوراسے مستقبل کی فلسطینی ریاست کے لیے تزویراتی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم’السلام الآن’ نے اپننی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وادی اردن میں فلسطینی باشندوں کی تعداد 53 ہزار ہے اور اس میں بیرون ملک سے ایک لاکھ 20 ہزار یہودی لا کر غیرقانونی طورپر آباد کیے گئے ہیں۔

Tags: دو ریاستی حلنیتن یاھووادی اردنیورپی یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.