(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیر اعظم بیجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایوک کوکھاوی نے محصور غزہ پر "وسیع پیمانے کا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بیجمن نیتن یاھو کی سربراہی میں سیکیورٹی کابینہ کا اجلاس ہوا، چارگھنٹوتک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں کشیدگی نہیں چاہتے لیکن اسرائیلی فوج پر ہونے والے کسی بھی حملے کو بھرپور جواب دیا جائیگا ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان غزہ میں اسلامی جہاد کے اہم کمانڈر بہاء سلیم ابو عطاء کی شہادت کے تھوڑی دیر بعد جاری کیا گیا ہے
صیہونی فوج کی جانب سے ہونے والے حملے اور اس میں بہاء سلیم ابو عطاء کی شہادت کے بعد غزہ سے اسرائیل میں متعدد راکٹ فائر کئے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں