(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیر اعظم کا امارات کا یہ پہلا دورہ ہے جو اسرائیل میں تیزی سے پھیلتی کورونا وائرس کی وبا کے باعث کئی مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد کیا جا رہا ہے۔
عبرانی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی ریاست کے صہیونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاھوکا طیارہ صدی کی ڈیل معاہدے سے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد عرب ملک کے پہلے سرکاری دورے کے لئےآج متحدہ عرب امارات پہنچے گا۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کا یہ پہلا دورہ امارات جو کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے بار بار ملتوی کیا جارہا تھا بالآخر آج ہوگا جو کہ اسرائیلی ائر پورٹ بین گورین سے متحدہ عرب امارات کےلیے روانہ ہوگا جہا ں اسرائیلی وزیر اعظم سے اماراتی ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید اور سینئر اماراتی رہنما ملاقات کریں گے۔