(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آباد کاروں نے فلسطینی نوجوان کو پتھراؤ کر کے زخمی کیا اور اس کی موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض ریاست میں شفعات پناہ گزین کیمپ کےرہائشی فلسطینی نوجوان احمد شیخ علی پرصہیونی مذہبی جنونی آ بادکاروں کے گروپ نے اس وقت حملہ کردیا جب وہ اپنی موٹرسائیکل پر نابلس اور رام اللہ کو ملانے والی سڑک سے گزر رہا تھا۔
آبادکاروں نے نوجوان پر بد ترین پتھراؤ کیا جس کے باعث فلسطینی نوجوان موٹر سائیکل پر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سڑک پر گر گیا تاہم صہیونی شرپسندوں نے فلسطینی کو مسلسل پتھراؤ اور لاٹھیوں کے وارکیےجس کے نتیجے میں نوجوان بے ہوش ہوگیا جسےاپنی مدد آپ کے تحت فلسطینی باشندوں نےبد ترین حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔
دوسری جانب صہیونی آباد کاروں نے زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان کی موٹر سائیکل کو آگ لگا کر مکمل تباہ کردیا۔