(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نہتے فلسطینیوں نے دنیا کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس قابض ریاست اسرائیل کے سامنے سرجھکانے سے ایک باپھر انکار کردیا اور بے سروسامانی کے باوجود صیہونی ریاست کو باور کرادیا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی۔
فلسطینی کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال کے گزشتہ مہنے اکتوبر میں فلسطینی شہریوں کی طرف سے صہیونی فوج کے جرائم کے خلاف 387 مزاحمتی حملے کیےجس میں صیہونی فوج پر پتھراؤ ، پٹرول بموں، چاقو حملوں اور دستی بموں سے حملے شامل ہیں۔
ان حملوں کے نتیجے میں 9 قابض اسرائیلی زخمی ہوئے, فلسطینیوں کی طرف سے صہیونیوں پر 9 بم پھینکے گئے جبکہ فائرنگ کے چار واقعات اس کے علاوہ ہیں فائرنگ سے اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے چاقو کے تین حملے کیے گئے جبکہ ایک کارروائی یہودی آباد کار کو گاڑی تلے روندنے کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کانچ کی بوتلوں سے 19 حملے کئے گئے جبکہ سنگ باری کے غرب اردن میں 136 جب کہ صہیونی فوج سے براہ راست مڈ بھیڑ کے 136 واقعات رونما ہوئے۔ فسطینی شہریوں کی طرف سے غاصب صہیونیوں کے خلاف مزاحمت کے 58 واقعات پیش آئے جب کہ گذشتہ ماہ فلسطینیوں نے 9 بار اسرائیل کے خلاف ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کیے۔