• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نام نہاد "صدی کی ڈیل” ناقابل قبول ہے، مہاتیرمحمد

پیر 10-02-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
نام نہاد "صدی کی ڈیل” ناقابل قبول ہے، مہاتیرمحمد
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم سات دھائیوں سے اپنے حقوق کے لیے لڑ رہی ہے۔ امریکا نے آج ایک بار پھر فلسطینی قوم کے ساتھ انصافی کرکے اسے مایوس کیا ہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے القدس  پارلیمنٹیرینز ایسوسی ایشن کی تیسری  سالانہ کانفرنس کی  افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے نام نہاد امن منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کو غیر منصفانہ اور ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے منصوبے کے نتیجے میں فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی نسل پرستی کے جرائم کی حوصلہ افزائی ہوگی، نام نہاد "امن منصوبہ” کبھی بھی خودمختار فلسطینی ریاست کا ذریعہ نہیں بن سکےگا، امریکی منصوبہ مشرق وسطیٰ میں حالات کو ٹھیک کرنے کے بجائے معاملات کو مزید خراب کرنے کا موجب بنے گا۔

انھوں نے اس سازشی منصوبے کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پلان میں لاکھوں فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کیا گیا، اس ناقابل قبول اور غیر منصفانہ منصوبے نے  دنیا کے کروڑوں مسلمانوں اور عیسائیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ فلسطینی قوم کی دگر گوں حالت عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے جب تک فلسطینی قوم کو اس کے اصولی اور مسلمہ حقوق نہیں ملتے اس وقت تک خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہوگا۔

Tags: القدس  پارلیمنٹیرینز ایسوسی ایشنامریکی منصوبہصدی کی ڈیلملائیشین وزیراعظممہاتیر محمدنام نہاد امن منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.