(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر بےگناہ شہریوں کو تشددکا نشانہ بنانے کےبعدگولیاں مارکر شہید کردیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی ریاست میں رام اللہ کے علاقے کفر عقب میں نامعلوم دہشت گردمافیا کی جانب سےفائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو فلسطینی باشندے ولید الرجبی اور حیثم موسیٰ الرجبی کو شہید کر دیا گیا ۔
نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر بےگناہ شہریوں کو تشددکا نشانہ بنانے کےبعدگولیاں مارکر شہید کردیا۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی باشندوں کی مجرمانہ نسل کشی کےواقعات اور قتل کی مکروہ قاتلانہ منظم مہم تاحال جاری ہے تاہم واقع کے ملزمان کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں اور واقع کی نوعیت کے بارے میں پوچھ گچھ جاری ہے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ عرب علاقوں میں صہیونی دہشت گرد مافیا کی جانب سے فلسطینیوں کو منظم انداز میں شہید کیے جانے کا سلسلہ گذشتہ سال سے جاری ہے۔ رواں سال اب تک 39 فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا جا چکا ہے۔