(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی نوجوانوں نے کریکر بموں کی مدد سے صہیونی فوج کی علاقے میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے مقبوضہ فلسطینی علاقے نابلس کے جنوب میں بیتا قصبے اور اس کےآس پاس علاقوں کو گھیرے میں لےکر شدت پسند کارروائی کی کوشش کی جس کا مقابلہ کرتے ہوئےفلسطینی باشندوں کی جانب سے صہیونی فوجیوں کی گاڑیوں پر کریکر بم پھینکے گئے۔
فلسطینیوں نے اپنے مکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا اوردھماکوں کی آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا تاہم غاصب فوج علاقے میں داخل ہونے میں ناکام رہی۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج اور فلسطینی باشندوں کے مابین اس کارروائی میں اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہیں ۔