(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فرینڈز آف فلسطین کے چیئرمین نے کہا کہ زمین پر ظلم ہورہا ہوں اور ہم اس کیلئے کم سے کم آواز بھی نا اٹھا سکیں تو ہم میں ایمان نہیں ہے اور ہم زندوں میں شمار کے لائق نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نائجیریا کی جماعت طونیل مسلمین کے بانی اور فرینڈز اور فلسطین کے چیئرمین شیخ داؤد عمران ملاسن نے نہتے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا نہتے فلسطینیوں پر قابض صیہونی ریاست کی جانب سے روزانہ نت نئے مظالم ڈھائے جارہے ہیں، فلسطینی باشندوں کو شہید کیا جارہا ہے ،خواتین باور بچوں کو نامعلوم معیاد کیلئے قید میں ڈالا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگرہم ظالم کے ظلم پر اپنی زبانیں بند رکھتے ہیں تو ہم زندہ انسانوں میں شامل نہیں ہوسکتے ، ظلم کے خلاف خاموشی ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے ۔