• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں‌ کی کھلی خلاف ورزی ہے، مصر

جمعرات 17-12-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں‌ کی کھلی خلاف ورزی ہے، مصر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مصرکی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس میں‌ صیہونی آباد کاروں کیلئے نئے مکانات کی تعمیر کے اعلان  کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی اداروں کی قراردادوں‌ کی کھلی خلاف ورزی  قراردیا ہے۔

مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حافظ  کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں‌ صیہونی آباد کاری کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے جس میں اسرائیلی حکومت نے القدس میں  غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کیلئے  8300 نئے مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیا میں احمد حافظ نے کہا ہے کہ  مقبوضہ بیت المقدس میں  غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کیلئے رہائشی اور صنعتی تعمیرات کا اسرائیلی اعلان اقوام متحدہ  سمیت دیگر  عالمی اداروں کی قراردادوں‌ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے نام نہاد میئر ‘موشے لیئون’ نے کہا تھا کہ بلدیہ نے 20 سالہ تعمیراتی منصوبہ شروع کیا ہے جس کے پہلے مرحلے پر بیت المقدس میں‌ یہودیوں ‌کو بسانے کے لیے 8 ہزار 300 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

Tags: احمد حافظصیہونی بستیاںغیر قانونی صیہونی بستیاںمصرمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.