(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست کی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے چیف ے اُردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی اور مغربی کنارے پر اسرائیل کے قبضے سے متعلق وزیر اعظم بینجیمن نیتن یاہو کے پیغام سے آگاہ کیا۔
بین القوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کی خفیہ ایجنسی موساد کے چیف یوسی کوہن نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوئم سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں انھیں صہیونی وزیراعظم نیتن یاھوکے پیغام سے آگاہ کیا ۔
ملاقات اور اسرائیلی وزیراعظم کے پیغام کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ پیغام غرب اردن پر اسرئیلی عملداری کے حوالے سے ہوسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ اُردن کی جانب سے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی سخت مذمت کی گئی ہے اور اسرائیل کی جانب سے اس اعلان کے بعد سے مغربی کنارے پر اسرائیل کا قبضہ 1994 میں اُردن اور اسرائیل کے مابین ہوئے امن معاہدے کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔