امریکہ کے زیر سرپرستی بحرین کے شہر منامہ میں سنچری اآف ڈیل کانفرنس کو جہاں فلسطین میں رہنے والے فلسطینوں کی بھرپور مخالفت کا سامنا ہے وہاں یورپ بھر میں موجود فلسطینی اور فلسطین کاز کو سپورٹ کرنے والی دوسری اقوام بھی فلسطینی عوام کے حقوق غاصب کرنے والے اس گھناونے منصوبے کے خلاف میدان میں آچکی ہیں،
گزشتہ روز یورپ کے تمام بڑے شہروں میں منامہ کانفرنس کے خلاف ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
مظاہرین نے مختلف شہروں میں امریکی سفارت خانوں کے باہرنعرے لگائے۔ہالینڈ میں موجود فلسطینی کمیونٹی نے امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کا اہتمام کیا،مظاہرین کا یہ کہنا تھا کہ وہ سنچری آف ڈیل کو مسترد کرتے ہیں،اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ فلسطینی عوام کا حق آزادی چھیننے کے لیے ایک ڈھونگ رچایا جا رہا ہے
مظاہرین نے ایک احتجاجی خط بھی سفارت خانے کے افسران کے حوالے کیا،جس میں سنچری آف ڈیل میں امریکہ کے کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا
یورپ کے اہم ممالک کے دارلحکومتوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں ڈنمارک کا دارلحکومت کوپن ہیگن،بیلجئم کا برسلز،اٹلی کا شہر میلان اور یونانی دارالحکومت ایتھنز شامل ہیں