(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدی ایمن الشرباتی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تقریبا ایک ماہ ہوگیا ہے لیکن صیہونی جیل حکا م نہیں بتارہے ہیں کہ ایمن الرشرباتی کیس حال میں ہے اور اس کو کہاں رکھا گیا ہے۔
مقبوضہ فلسیطین میں صیہونی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں کی معلومات رکھنے والے ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ فلسطینی قیدی ایمن الشرباتی کے حوالے سے صیہونی حکام کوئی معلومات فراہم نہیں کررہے ہیں ۔
ایمن الشرباتی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تقریبا ایک ماہ ہوگیا ہے لیکن صیہونی حکام کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے اور نا ہی بتایا جارہا ہے کہ اس کو کہاں قید رکھا گیا ہے انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے کہ صیہونی حکام نے انھیں جیل میں ہی شہید کردیا ہو ۔
ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الشرباتی نے 26 مارچ کو اسرائیل کی نفحہ جیل میں انتظامیہ کی مجرمانہ لاپرواہی کے خلاف بہ طور احتجاج اس وقت خود سوزی کی کوشش کی جب اسرائیلی جیل انتظامیہ نے قیدیوں کو 140 اقسام کی اشیاء کی خریداری پرپابندی عاید کردی تھی۔
واضح رہے کہ ایمن الشرباتی کو 1988میں صیہونی فوجی عدالت سے اسرائیل کے خلاف مزاحتمی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 100 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔