(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفامیں کیمکل موادکے کارخانے میں شدید دھماکہ، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
قابض صیہونی ریاست کے معروف اخبار یروشلم پوسٹ نے ٹیلی ویژن چینل 12 کی رپورٹ کو شائع کرتےہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہر حیفا جہاں قابض ریاست کی جبری عملداری ہے میں گذشتہ روز ایک کیمیکل موادکی فیکٹری پیٹروکیمکل سائٹ میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے باعث اردگرد کی عمارات کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
اخبار عینی شاہدین کے حوالے سے لکھتا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اردگرد کی عمارات بھی لرز اٹھیں ، اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
اخبار کا لکھنا ہے کہ اسی فیکٹری میں اس سے پہلے بھی اس طرح کا دھماکہ ہو چکا ہے، چونکہ یہ علاقہ حیفا کے آبادی والے علاقے کے مرکزمیں واقع ہے اسی لئے دسیو ں ہزار زندگا ں متاثر ہوگئی ہیں۔