(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے یہودی خاتون کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کرنے والے لڑکے کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق "مقبوضہ بیت المقدس” شہرمیں "باب السلسلہ” کے قریب جمعرات کی سہ پہر ایک فلسطینی لڑکے نے چاقو کے وار کرکے یہودی آباد کار خاتون کو زخمی کردیا۔
اسرائیلی مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 13 سالہ فلسطینی لڑکے نے ایک یہودی آباد کار خاتون پرچاقو کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا گیا تھا اوراسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
اسرائیلی پولیس نے فلسطینی لڑکے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ذرائع نے نشاندہی کی کہ قابض فورسز واقعے کےبعد جائے وقوعہ کے آس پاس کا گھیرائو کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
چھان بین اور تلاشی کی کارروائیوں کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔قبل ازیں ایک روز قبل اسرائیلی خاتون فوجی بھی مغربی کنارے کے شہر "رام اللہ” کے مغرب میں ایک فلسطینی نوجوان کی طرف سے کیے گئے چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ باب السلسلہ کے سامنے 40 دن قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا تھا۔ اس واقعے کے بعد وہاں پرکئی بار قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہو چکی ہیں۔