(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض فوج نے علاقے پر دھاوا بولا جس میں متعدد بے گناہ فلسطینی تشدد کا نشانہ بنے، صہیونی پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض غیر قانونی صہیونی فوجی کارروائی کے نتیجے میں نابلس کےجنوب میں مادما کے علاقے میں صہیونی اہلکاروں نے فلسطینی گھروں میں داخل ہوکر اسلحہ کی بنیاد پر متعدد افراد کو تشدد کانشانہ بنایا جبکہ درجنوں گھروں میں تلاشی کے بہانے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے املاک کو تباہ کردیا ۔
صہیونی فوج نے حراست میں لیے جانے والے درجنوں افراد کوصہیونی غیر قانونی تفتیشی مراکز منتقل کردیا ہے جہاں گذشتہ روز سے اب تک انہیں تفتیش کی آڑ میں بدترین تشدد کانشانہ بنایا جارہا ہے۔