(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس سےمتاثرین کی مجموعی تعداد 11,548 ہوگئی ہے جبکہ 81 فلسطینی اب تک مہلک مرض کا شکار ہوکر جاں بحق ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ فلسیطن کے شہر رام اللہ میں عالمی وباء کورونا وائرس کے حوالے سے ہفتہ وار بریفینگ دیتے ہوئے فلسطینی وزیرصحت می کیلہ نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال ہر گزرتے وقت کے ساتھ خراب ہوتی جارہی ہے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 11,548 ہوگئی ہے 81 فلسطینی اب تک مہلک مرض کا شکار ہوکر جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم 8,796 فلسطینی اب تک مرض کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں 14 کی حالت خراب ہے جن میں سے 5 وینٹی لینٹر پر تشویشناک حالت میں ہیں ۔