(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 1500 شہریوں کے ٹیسٹ لبیارٹریز کو ارسال کیے گئے ہیں جلد ہی ان کی رپورٹس بھی سامنے آجائیں گی۔
مقبوضہ فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ فلسطین میں مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے بد، قطنہ، طولکرم اور القدس میں کورونا وائرس کے مزید 10 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد فلسطین میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 171 ہوگئی ہے۔
ابراہیم ملحم نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ 250 مزدوروں کے علاوہ 1500 دیگر شہریوں کے ٹیسٹ لبیارٹریز کو ارسال کیے گئے ہیں، جلد ہی ان کی رپورٹس بھی سامنے آجائیں گی۔
واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی علاقوں میں کورونا وائرس کے باعث ہنگامی صورت حال ہے جس کے تحت تعلیمی اداروں سمیت عوامی مقامات اور عوامی اجتماع پر ایک ماہ کی پابندی عائد ہے ۔