(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) وزیرصحت کا کہنا ہے کہ 9 مزید فلسطینیوں کے کورونا وائر س سے متاثرہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقوں سے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سےپانچ حلحول اور چار الخلیل شہر سے سامنے آئے ہیں۔
مریضوں میں ایک 50 سالہ فلسطینی شامل ہے جو اسرائیلی زیرتسلط علاقوں سے وہاں آیا ہے۔ اس کےعلاوہ ایک مریض کی عمر 29 اور دوسرے کی 46 سال ہے اور دونوں کرونا سےمتاثرہ مریضوں سے میل جول کی وجہ سے کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔