(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء کورونا وائرس کی کےمتاثرین کی تعداد میں اچانک غیر معمولی اضافہ تشویشناک ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں کورونا وائرس کے مزید 43 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد فلسطینی وزیر صحت می کیلہ کی جانب سے جاری بیان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اچانک غیر معمولی اضافے پر تشویش کا اظہا رکیا گیا ہے، بیان میں انھوں نے بتایا کہ 43 نئے مریضوں میں سے 41 کا تعلق بیت المقدس کے شہر الخلیل سے جبکہ ایک کا تعلق طولکرم سے ہے۔
انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد مقبوضہ فلسطین میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1022 ہوگئی ہے۔