(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 439 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ گذشتہ روز مزید چھ مریض اس وبا سے چل بسے۔
وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید چھ مریض ہلاک ہوگئے۔ 179 صحت یاب ہوئے ہیں جن میں سے 174 الخلیل اور پانچ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
فلسطینی اسپتالوں میں اس وقت 16 شہریوں کی کرونا کی وجہ سے حالت تشویشناک ہے جبکہ پانچ مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔مجموعی طور پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4246 افراد کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے۔ اسپتالوں میں زیرعلاج 7 ہزار 334 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ 1666 صحت یاب ہوئے ہیں۔ فلسطین میں کرونا سے اب تک مجموعی طور پر 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔