(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے فلسطین میں کورونا وائرس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرمیں عالمی وباء سے متاثرین کی مجموعی تعداد 6،566 ہوگئی ہے جبکہ ٹیسٹگ کٹس کی قلت نے صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے وزارت صحت کے تجرمان ڈاکٹر كمال الشخرہ نے ملک میں ٹیسٹنگ کٹس کی قلت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ٹیسٹنک کٹس کی کمی صورتحال کو مزید خراب کررہی ہے ۔
انھوں نے بتایا گیا ملک میں اب تک کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 6،566 ہوگئی ہے جبکہ 40 افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔