(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کورونا سے بچاؤ کی یہ ویکسین مقبوضہ فلسطین میں محصور علاقہ غزہ کی پٹی میں جہاں سب سے زیادہ کورونا کے متاثرین ہیں کب تک پہنچ پائے گی یہ ایک سوال ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض ریاست فلسطین میں وزارت صحت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق آئندہ ہفتے مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی آمد متوقع ہے جس کے بعد کورونا کی اس عالمی وباء پر قابو پانا ممکن ہو جائے گا تاہم مقبوضہ فلسطین میں قائم غاصب صہیونی حکومت کس طور پر مظلوم فلسطینیوں کو اس وباء سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کرتی ہے یہ ایک سوالیہ نشان ہے ۔