(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 56 مریض انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں جن میں 19 مریضوں کو مصنوعی سانس دی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح قابض ریاست کے صہیونی وزیر صحت ڈاکٹر مےالکیلا کی جانب سے پریس بریفنگ میں کورونا وائرس کے حوالے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ فلسطین میںگذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 بتائی جاتی ہے جن میں مغربی کنارے میں اریحا میں 1، الخلیل 2، رام اللہ اور البیرہ 3، سلفیت 1اور غزہ کی پٹی سمیت 8 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 665 افراد میں کوروناوائرس کے مثبت اثرات کی تشخیص ہوئی ہے۔
صہیونی وزیر صحت نے رپورٹ کے مطابق کورونا کے شفا یاب مریضوں کی وضاحت کر تے ہوئے اعدادو شمار کا جائزہ لیا گیا جس کی شرح 93.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ فعال انفیکشن کی شرح 5.4 فیصد تک ہے اور کورونا وائرس کے ہاتھوں جان بحق ہونے والے کی مجموعی شرح 1.1 فیصد ہے۔