(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث مقبوضہ فلسطین میں تعلیمی ادارے ، ریستوران ، کیفے ، جم ، شادی ہال اور عوامی مقامات کو ایک ماہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ بیت المقدس شہر میں مساجد اور گرجا گھروں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم کا کہنا ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیسز کے بعد مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 84 ہوگئی ہے ۔
ابراہیم ملحم نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے بدو کی رہائشی ایک معمر خاتون کو چند روز قبل کرونا کی تشخیص کے بعد اسپتال منقل کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز وہ جاں بحق ہوگئی ۔